16 جولائی 2026 - 17:24
مآخذ: ابنا
کریملن: ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں، یوکرین تنازع کا ایران سے موازنہ درست نہیں

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ اپنے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے، تاہم یوکرین کی جنگ اور ایران سے متعلق موجودہ کشیدگی کا آپس میں موازنہ کرنا درست نہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ اپنے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے، تاہم یوکرین کی جنگ اور ایران سے متعلق موجودہ کشیدگی کا آپس میں موازنہ کرنا درست نہیں۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق دمتری پیسکوف نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور یوکرین سے متعلق تنازعات کی نوعیت، حالات اور پس منظر ایک دوسرے سے مختلف ہیں، اس لیے دونوں کا تقابل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے بین الاقوامی تنازعات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں اور انہیں محض کسی ایک معاہدے یا وقتی سمجھوتے کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق پائیدار حل کے لیے طویل، جامع اور پیچیدہ سفارتی عمل کی ضرورت ہوتی ہے۔

پیسکوف نے مزید بتایا کہ خلیج فارس میں حالیہ کشیدگی کے باوجود روس اور ایران کے درمیان مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha